Lesson-8

لیسن نمبر 8: بچے کا خود سے کھانا کھانے کی اہمیت سے آگاہی دینا

دورانیہ: ۱۰ منٹ

ماں کو بتائیں کہ ہم بچے کو خود سے کھانا کھانے کی اہمیت پر پہلے بھی بات کر چکے ہیں ۔

ماں سے پوچھیں:

  • کیا آپ کا بچہ خود سے کھانا کھانے کی کوشش کر رہا ہے؟
  • اگر ہاں تو بچے کا ردعمل کیا ہوتا ہے؟

ماں کی کوششوں پر اسکی تعریف کریں۔

ماں کو بتائیں :

صبر کے ساتھ بچے کو خود سے کھانا کھانے کی مشق میں بچے کی مدد اور حوصلہ افزائی کرے۔خود سے کھانا کھانے سےبچہ زیادہ کھاتا ہے،مزے سے کھاتا ہے،نئے ذائقے سے آشنا ہوتا ہے، ہا تھوں کا بہتر استعمال کرنا سیکھتا ہے۔خود سے کھانانا کھانے کی سرگرمی کو دلچسپ بنانے کی کوشش کریں۔پہلے خود کھائیں اور پھر بچے کو تھوڑی مدد سے خود کھانا کھانے کی مہارت سکھائیں۔نت نئی مہارتیں سکھانے کی سرگرمی جو ہم نے آج کی ملاقات میں سیکھی ہے اس کا استعمال کرتے ہوئے بھی آپ بچے کو خود سےکھانا کھانا بھی سکھا سکتے ہیں۔