Lesson-8

لیسن نمبر 8: بہترین پرورش پروگرام کی کامیابی کے اصولوں سے آگاہ کرنا

دورانیہ ۵ منٹ

ماں اور گھر والوں کو بتائیں کہ مندرجہ ذیل اصولوں کے بغیر پروگرام کی کامیابی نا ممکن ہے۔ اسلئے ان چیزوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ہر ایک اصول کو پڑھیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ماں کو سمجھ آگئی ہے اور وہ اس سے اتفاق کرتی ہے ۔

اصول نمبر1:بھرپور شرکت:
ماں کو بتائیں کہ اس پروگرام میں کوئی مالی امداد یا ادویات نہیں دی جائیں گی ۔ یہ پروگرام ماں کی تربیت کرے گا کہ پر وگرام میں بھر پور شرکت کرتے ہوئے ،اپنی مدد آپ کے تحت مائیں کیسے اپنا خیال بہتر طور پر رکھ سکتی ہیں ۔پروگرام کی کامیابی تب ہی ممکن ہے جب ماں اس میں بھرپور حصہ لے گی اور اس کو اپنے گھر والوں کا تعاون حاصل ہوگا۔

اصول نمبر 2: وقت کی پابندی:
ماں کو یہ واضح کریں کہ پروگرام میں بھرپور شرکت کرنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ان ملاقاتوں کے لیے وقت کی پابندی کریں۔

اصول نمبر 3:گھریلو مشق
: ماں کو بتائیں کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ماںہر ملاقاتز میں جو بھی سیکھے اُس کی پریکٹس کرے۔ جتنا ممکن ہوسکے ماں گھر کے لیےدیئے ہوئے کام کو پورا کرنے کی کوشش کرے ۔یہ ماں اور بچے دونوں کی صحت اور خوشحالی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔گھر والوں کو ان تمام گھریلو مشقوں کو پورا کرنے میں ماں کے ساتھ تعاون کرنے کا کہیں۔

اصول نمبر 4: اگر صحت ٹھیک نہ ہو یا ٹریننگ میں کوئی مسئلہ ہو تو اپنے ہیلتھ ورکر کو ضرور بتائیں
اگر ماں آپ سے اپنے خدشات کا اظہار کرے تو ایسا کرنے پراُس کی حوصلہ افزائی کریں اور اُسے بتائیں کہ اگر اُس کی طبیعت خراب ہو یا پروگرام کی وجہ سے کوئی مشکل پیش آئےتو بلا جھجھک آپ کو بتائیں یا اپنے علاقے کی ڈاکٹر/ہیلتھ ورکر سے رابطہ کرے۔