Lesson-8

لیسن نمبر 8: ارد گرد لوگوں سے رابطہ مضبوط کرنے سے جڑے صحت مند کاموں کو ماں کی روٹین کا حصہ بنانا

 دورانیہ: ۱۰منٹ

ماں کو اردگرد لوگوں کے ساتھ تعلق کا چارٹ دکھائیں اور ان سے بات کریں۔ انہیں بتائیں کہ دوسرے چارٹس کی طرح یہ چارٹ بھی ماں کے آج کی ملاقات میں منتخب کئے گئے صحتمندانہ کاموں کو روٹین کا حصہ بنانے میں ماں کی مدد کرے گا۔

1. ہمیشہ ماں کے ساتھ مل کر ٹاسک سیٹ کریں ۔جس سرگرمی کو کرنے کے لیے ماں متفق ہے اُسے چارٹ پر نمایاں کریں ،ماں کے مشورے کے مطابق لِسٹ میں وہ سرگرمی شامل کریں جو پہلے سے موجود نہیں ہے ۔
2. واضح کریں کہ ماں کس طرح ہر سرگرمی کو کرتے وقت روزانہ اس کو مانیٹر کرنے کے لیے باکس پر نشان لگائے۔

مدد گار ٹپ: ٹاسک آسان ، قابل حصول اور ماں کے گھر والوں کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیے۔

ماں سے پوچھیں کہ چارٹ میں دیئے گئے صحتمندانہ کاموں کو اپنانے میں ان کو کوئی مشکلات آسکتی ہیں اور ان کو کیسے حل کیا جا سکتاہے۔

مثال کے طور پر اگر ماں یہ مسئلہ بتائے تو آپ انہیں یہ حل تجویز کر سکتے ہیں۔

حلمسئلہ
ماں مقامی رضاکار یا پھر اپنےکسی قریبی دوست یا رشتہ دار جس پر وہ بھروسہ کرتی ہے اپنی پریشانیاں بتائے۔گھر کے افراد میں سے کوئی بھی ماں کی پریشانی سننے یا سمجھنے کو تیار نہیں
مقامی رضاکار گھر کے افراد کو سمجھائے کہ گھر کا کام مل جل کر کرنے سے آسانی پیدا ہوتی ہے۔ اگر وہ ماں کو گھر کے کام میں تھوڑا سا سہارا دیں گے تو بچے کی صحت پر بہتر اثر پڑے گا۔گھر کا کوئی بھی فرد ماں کے ساتھ مل کر گھر کا کام کرواانے کے لئے تیار نہیں۔
ماں آس پڑوس یا کسی رشتہ دار کے ہاں جانے کیلئے گھر میں سے کسی کو ساتھ چلنے کے لئے کہےماں کو اکیلے کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں

ماں سے سرگرمی کرنے کے دوران ان چارٹس اور کیلنڈر کو حل کرنے سے متعلق پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات چیت کریں اور اُن کو حل کریں ۔

ماںآپ کو کچھ ممکنہ مشکلات بتا سکتی ہیں ان کو آپ کیسے حل کریں گے؟

کام زیادہ ہونے کی وجہ سے باقی گھر کے افراد کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملتا۔

اپنا جواب تحریر کریں

جواب جمع کرائیں

گھر کے افراد سے کام میں مدد مانگی جا سکتی ہے ۔ کام مل کرکرنے سے بھی ہمیں ساتھ مل کر وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے ۔