Lesson-8

یسن نمبر8: ماں اور بچے کے باہمی تعلق کو مضبوط کرنے سے جڑے صحت مند کاموں کو ماں کی روٹین کا حصہ بنانا

دورانیہ: ۰ ا منٹ

ماں کو ماں اور بچے کے تعلق کا چارٹ دکھائیں اور ان سے بات کریں۔ انہیں بتائیں کہ دوسرے چارٹس کی طرح یہ چارٹ بھی ماں کے آج کی ملاقات میں منتخب کئے گئے صحتمندانہ کاموں کو روٹین کا حصہ بنانے میں ماں کی مدد کرے گا۔

ماں اور بچے کے تعلق کا چارٹ

ہمیشہ ماں کے ساتھ مل کر ٹاسک سیٹ کریں ۔جس سرگرمی کو کرنے کے لیے ماں متفق ہے اُسے چارٹ پر نمایاں کریں ،ماں کے مشورے کے مطابق لِسٹ میں وہ سرگرمی شامل کریں جو پہلے سے موجود نہیں ہے ۔

واضح کریں کہ ماں کس طرح ہر سرگرمی کو کرتے وقت روزانہ اس کو مانیٹر کرنے کے لیے باکس پر نشان لگائے۔

مدد گار ٹپ: ٹاسک آسان ، قابل حصول اور ماں کے گھر والوں کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیے۔

ماں سے پوچھیں کہ چارٹ میں دیئے گئے صحتمندانہ کاموں کو اپنانے میں ان کو کوئی مشکلات آسکتی ہیں اور ان کو کیسے حل کیا جا سکتاہے۔

مثال کے طور پر اگر ماں یہ مسئلہ بتائیں تو آپ انہیں یہ حل تجویز کر سکتے ہیں۔

حلمسئلہ
اگر ماں گھر والوں کی مدد سے کچھ وقت آرام سے بیٹھ کر بچے کے بارے میں سوچے گی تو نہ صرف اسکو آرام ملے گا بلکہ بچے کے بارے میں اچھا سوچنے سے اسکا تعلق بچے سے مضبوط ہوگامیرے پاس آنے والے بچے کے بارے میں سوچنے کے لئے وقت نہیں ہے
پرانے کپڑوں کو کاٹ کر بچے کے کپڑے تیار کئے جاسکتے ہیں یا پھر گھر کی فالتو چیزوں کو استعمال کر کے بچے کے لئے کھلونے بنائے جاسکتے ہیںمیرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ میں بچے کے لئے کپڑے یاکھلونے بناؤں

ماں کو یاد دہانی کر وائیں کہ روزمرہ روٹین میں سےاپنی صحت کے لیے نکالے گئے تھوڑے سے وقت کا بھی مطلب ہے ماں اور اُس کے بچے کی اچھی صحت۔

ماں سے سرگرمی کرنے کے دوران ان چارٹس اور کیلنڈر کو حل کرنے سے متعلق پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات چیت کریں اور اُن کو حل کریں ۔

ماںآپ کو کچھ ممکنہ مشکلات بتا سکتی ہیں ان کو آپ کیسے حل کریں گے؟

ہو سکتا ہے کہ مائیں چارٹ پر دی گئی کچھ سرگرمیوں سے اتفاق نہ کریں تو اس صورت پر میں آپ کیا کریں گے؟

اپنا جواب تحریر کریں

جواب جمع کرائیں

جیسا کہ پہلے بھی بتا یا گیا کہ ٹاسک سیٹنگ ماں کے ساتھ مل کر کی جاتی ہے ۔ ماں کو بتائیں کہ چارٹ پر دی گئی یہ کچھ عام سرگرمیاں ہیں جو کہ ماں اور بچے کو تعلق کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں، ماں اپنی مرضی سے بھی سرگرمیاں شامل کر سکتی ہیں۔