Lesson-9

لیسن نمبر 9: سانس کی ورزش کی مدد سے ذہنی دباؤ سے نمٹنا 
(Managing Stress)

اس لیسن میں ہم ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے لئے سانس کی ورزش کی مشق سیکھیں گے۔ یہ مشق آپ ہر سیشن میں ماؤں کے ساتھ کریں گی۔یہ نہ صرف ماؤں کی مدد کریں گی بلکہ آپ پر کبھی کام کا دباؤ ہو تو یہ آپ کو بھی پریشانی سے نمٹنے میں مدد کریں گی۔

آہستہ اور گہرے سانس لینا دباؤ کو کم کرنے کا ایک آسان اور بہترین طریقہ ہے۔جب ہم گہرے اور آہستہ سانس لیتے ہیں یہ ہمارے دماغ کو پرسکون ہونے کا پیغام بھجتا ہے ۔اور پھر دماغ ہمارے جسم کو پیغام بھجتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ہم عام روٹین میں چھوٹی چھوٹی سانس لیتے ہیں ، اس سے ہمارے دماغ اور جسم کے باقی اجزا کو مکمل خون نہیں پہنچتااور گہری سانس لینے سے ہمارے خون کی گردش تیز ہوتی ہے اور ہمارے دماغ سے لے کر ٹخنوں تک مکمل خون پہنچتا ہے۔ اور ہم پرسکون محسوس کرتے ہیں۔

جیسا کہ پریشانی یا دباؤ میں ہمارے دل کی دھڑکن اور بلیڈ پریشر زیادہ ہو جاتا ہے، گہر ےسانس لینے سے ان میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

سانس کی ورزش کا طریقہ کار

1۔ سب سے پہلے اپنے جسم کو ڈھیلا چھوڑ دیں ۔ اپنے سر کو دائیں بائیں گھمائیں ۔ اپنے بازو اور ٹا نگوں کو حرکت دیں ۔

2۔ اپنا ایک ہاتھ پیٹ پر رکھیں اور دوسرا سینے کے اوپر والے حصے پر۔

3۔ اب ناک کے ذر یعے آرام سے گہرا سانس لیں ۔

4۔ اپنے پیٹ پر رکھے ہوئے ہاتھ کے ذریعے یہ محسوس کریں کہ جب آپ سانس لے رہے ہیں تو پیٹ میں ہوا بھر رہی ہے اور جب سانس باہر نکال رہے ہیں تو ہوا باہر نکل رہی ہے۔

5۔ تین سیکنڈ تک سانس اندر لیکر جائیں اور تین سیکنڈ تک باہر نکالیں ۔ جیسے سانس لیتے ہوئے 1,2,3گنیں اور سانس باہر نکالتے ہوئے 1,2,3گنیں

ہو سکتا ہے کہ شروع میں یہ کرنا آپ کو مشکل لگے لیکن اپنی پوری کوشش کریں کہ آپ جتنا آ رام سے سانس لے سکتے ہیں لیں۔