Lesson-9

لیسن نمبر 9: موڈ چارٹ کا تعارف اور ماں کے موڈ کو جاننا

دورانیہ: ۵ منٹ

ماں سے بات چیت کرنے کے بعد ، ماں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیےیہ جاننا ضروری ہے کہ پچھلے ہفتوں میں ماں نے کیسا محسوس کیا جس کےلیےآپ موڈ چارٹ کا استعمال کریں گے۔
موڈ چارٹ کے ذریعے مختلف تصاویر دکھائی گئی ہیں جو چہرے کے پانچ مختلف موڈ کی عکاسی کرتی ہیں جیسا کہ بہت برموڈ سے لے کر بہت اچھاموڈ تک ۔
آپ ماں کو موڈ کا چارٹ دکھائیں اور پوچھیں گے کہ :
• پچھلے ہفتے سے سے لے کر اب تک آپ نے کیسا محسوس کیا؟(تصاویر دیکھ کر بتائیں)
• آپ نے ایسا کیوں محسوس کیا ؟
• آپ کے احساسات کے آپ کی صحت پر اور دوسروں پر کیا اثرات ہوئے؟
ماں کو اس بات کی یقین دہانی کروائیں کہ جو بھی بات وہ آپ سے کریں گی وہ آپ اور ماں کے درمیان رہے گی۔